خیبر پختون خوا کے ضلع سوات کے تحصیل مٹہ میں کسٹم ایکٹ اور ٹیکسز کے خلاف ضلع بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے، تجارتی مراکز اور تمام پرائیویٹ سکول بھی بند ہیں۔ وکلاء برادری نے بھی تاجر برادری سے یک جہتی کے لیے عدالتوں سے بائیکاٹ کیا ہے۔
صدر تاجر برادری مینگورہ عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں کسی بھی کسٹم ایکٹ اور ٹیکس کو نہیں مانتے، کیوں کہ ہم دہشت گردی اور سیلاب سے متاثر ہیں۔
خیبر پختون خوا کے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسز اور کسٹم ایکٹ کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔ درگئی، سخاکوٹ، بٹ خیلہ اور تھانہ میں بھی کاروباری مراکز بند ہیں جب کہ ضلع بھر میں تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔
دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
تاجر تنظیمیں آج احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیں گی، تاجروں کا مؤقف ہے کہ کسی بھی صورت ٹیکس نہیں دیں گے۔
شیئرکریں: