ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل (Transparency International) کے کرپشن پرسیپشن انڈیکس (Corruption Perception Index) میں پاکستان کی درجہ بندی میں کئی سال بعد واضح بہتری آگئی۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2023ء کی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں پاکستان 140 ویں سے 133 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ جب کہ کرپشن انڈیکس 2 پوائنٹ بڑھ کر 27 سے 29 ہوگیا ہے۔
رپورٹ میں عمران خان اور “پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ” (پی ڈی ایم) دور حکومت کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے کرپشن میں کمی کے لیے کی شہباز شریف حکومت کی کوششوں کی تعریف کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023ء میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں بہتری ریاست کے مختلف ستونوں کی بدعنوانی کے خلاف کی جانے والی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔
شیئرکریں: