خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ کے حلقہ این اے 8 سے پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار ریحان زیب خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریحان زیب کے علاوہ دیگر تین افراد بھی زخمی ہوئے۔ ریحان زیب خان کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

ریحان زیب خان کا شمار بانیِ تحریکِ انصاف عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔
فوٹو: ابدالؔی

ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے 8 کے امیدوار ریحان زیب خان الیکشن کمپین کے سلسلے میں جارہے تھے کہ صدیق آباد پاٹک کے مقام پر ان پر فائرنگ کی گئی جس سے وہ جان کی بازی ہار گئے۔
شیئرکریں: