ادب (Literature) کا ایک متفقہ تعریف خاصی مشکل ہے، لیکن پھر بھی چند ماہرین کی رائے پیشِ خدمت ہے۔
☆ میتھو ارنلڈ کے مطابق “وہ تمام علوم جو کتب کے ذریعہ ہم تک پہنچے، ادب کہلاتا ہے۔”
☆ کارڈینل نیومین کے مطابق “انسانی افکار، خیالات اور احساسات کا زبان اور الفاظ کے ذریعے اظہار ادب کہلاتا ہے۔”
☆ نارمن کا ماننا ہے کہ “وہ تمام سرمایہ خیالات و احساسات جو تحریر میں آچکا ہو اور اس طرح ترتیب دیا گیا ہو کہ پڑھنے والے کو مسرت حاصل ہوتی ہے، ادب کہلاتا ہے۔”
قارئین، مذکورہ بالا سطور کی روشنی میں مختصراً ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ “احساسات، جذبات اور خیالات کا اس طرح اظہار جس سے سننے اور پڑھنے والا لطف اُٹھائے اور اس میں فنی (Artistic) خوبی موجود ہو، ادب کہلاتا ہے۔”
شیئرکریں: