باچا خان ٹرسٹ ریسرچ سنٹر (Bacha Khan Trust Research Center) کے ڈائریکٹر اور باچا خان یونی ورسٹی چارسدہ کے سابق وائس چانسلر (Vice Chancellor) پروفیسر ڈاکٹر فضل الرحیم مروت کہتے ہیں کہ خان عبدالغفار خان المعروف باچا خان، مہاتما گاندھی اور قائدِ اعظم محمد علی جناح برِصغير پاک و ہند کی سياسی تاريخ میں ايک ہی زمانے کے تين بڑے نام ہیں۔ لیکن گاندهی اور جناح کے مقابلے میں باچا خان کی انفراديت يہ تھی کہ انہوں نے اپنی سياسی سٹیج (پليٹ فارم) خود تيار کی تھی جب کہ باقی ماندہ دونوں شخصیات کو بالترتیب کانگریس اور مسلم ليگ کی شکل میں پہلے سے تيار سياسی پليٹ فارمز ملی تھیں۔
اس کے علاوہ باچا خان کی دوسری انفرادیت یہ تھی کہ انہوں نے خدائی خدمت گار تحريک کا آغاز بھی ديہاتی علاقوں سے کیا تھا جب کہ دیگر سياسی تنظيميں اور تحريکيں اکثر شہری علاقوں سے اٹھتی ہیں۔
شیئرکریں: