پاکستان میں سرکاری ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کا آغاز 26 نومبر 1964ء کو لاہور کے سٹیشن سے ہوا، جو بنگلہ نما ایک چھوٹی عمارت میں واقع تھا۔
حکومتِ پاکستان نے اکتوبر 1964ء میں تجرباتی بنیادوں پر جاپان کی ایک فرم کے تعاون سے پاکستان کے دو شہروں لاہور اور ڈھاکہ میں ٹیلی ویژن سٹیشن کھولنے کا فیصلہ کیا۔ 26 نومبر 1964ء کو لاہور اور 25 دسمبر 1964ء کو ڈھاکہ میں ٹیلی ویژن اسٹیشن کھولے گئے۔ یہ دونوں سٹیشن شروع میں روزانہ تین گھنٹے کی نشریات کا اہتمام کرتے تھے اور ہفتہ میں ایک دن یعنی پیر کو ٹی وی کی نشریات نہیں ہوتی تھیں۔
قارئین، پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) 1972ء تک ایک نجی ادارہ تھا۔ جنوری 1972ء میں ذوالفقار علی بھٹو نے اُسے مکمل طور پر قومیا لیا گیا۔ یوں بھٹو پی ٹی وی مکمل طور پر ایک ریاستی حمایت یافتہ ادارہ بن گیا۔
موجودہ دور میں بے شمار ٹی وی چینلز ہیں، جن پر چوبیس گھنٹے نشریات جاری رہتی ہیں۔ اگرچہ ٹی وی کی جگہ اب موبائل اور ویب ٹی وی نے لے لی ہے لیکن پھر بھی ٹی وی دیکھنے کا ایک الگ ہی مزہ ہے۔
شیئرکریں: