لفظ فلسفہ (Philosophy) یونانی زبان کا لفظ ہے جو دراصل دو الفاظ کا مجموعہ ہے۔ فیلو (Philo) کے معنی ہے محبت کرنا اور (Sophy) کا مطلب ہے علم کے ساتھ، یعنی لفظ فلسفے کے معنی ہیں علم سے محبت کرنا، یہ فلسفے کا لغوی معنی ہے۔
اصطلاح میں، فلسفہ وہ علم یا سائنس ہے جو کائنات، انسانی سماج اور انسانی سوچ کے عمومی قوانین کا مطالعہ کرتا ہے۔
قارئین، فلسفہ ہمیں ان تین چیزوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے، کائنات کیا ہے اور یہ کیسے وجود میں آئی؟ انسان کیا ہے اور یہ کیسے وجود میں آیا؟ انسان اور کائنات کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ رشتہ کیا ہے؟ انسانی معاشرہ کیا ہے، یہ کیسے وجود میں آیا؟ انسانی معاشرہ کیوں ترقی کرتا ہے؟ یہ کیوں ظاہر ہوتا ہے؟ اس کے نشونما کے اصول کیا ہیں؟ فرد اور معاشرے کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟ فرد اور معاشرے کا آپس میں کیا تعلق ہے اور بعد میں بحث کیا ہے کہ خیال کیا ہے؟ یہ کیسے پیدا ہوتا ہے؟ تخیل کیسے کام کرتا ہے؟ علم کیا ہے؟ کیا دنیا کا علم حاصل کرنا ممکن ہے یا نہیں؟ اور جو علم حاصل ہوتا ہے، وہ صحیح ہے یا نہیں؟ وہ اس بارے میں کسی بھی سوال کا جواب دینے کی کوشش کرتا ہے اور ہمیں علم دیتا ہے۔ (1)
1- د کارگر فلسفہ (شیر علی باچا)
شیئرکریں: