خیبر پختون خوا کے ضلع صوابی کے علاقے کالو خان سے تعلق رکھنے والے خدائی خدمت گار تحریک کے سرگرم رکن اور خدائی خدمت گار عبدالرحیم آف کالو خان کے مطابق باچا خان بابا نے جب “جیل بھرو تحریک” کا اعلان کیا، تو ہمیں خبر پہنچنے میں تاخیر ہو گئی۔ لیکن جیسے ہی اطلاع ملی، تو ہم صوابی کے کالو خان تھانہ میں گرفتاری دینے کی غرض سے حاضر ہوئے۔ دیگر خدائی خدمت گار بھی گرفتاری دینے کے لیے قافلوں کی شکل میں تھانہ پہنچ رہے تھے۔ تھانہ چوں کہ چھوٹا تھا اس لیے تھانے کے ارگرد چونا ڈال کر ایک وسیع و عریض جگہ کو تھانہ قرار دیا گیا۔ لیکن خدائی خدمت گار اتنے زیادہ تھے کہ وہ جگہ بھی تنگ پڑ گئی اور یوں مجھے اس دایرے کے اندر جگہ نہ ملی۔ مجبوراً مَیں دایرے کے باہر بیٹھ گیا اور ٹانگیں دائرے کے اندر کر دی۔ سوچ رہا تھا کہ اگر گرفتاری کی فہرست میں میرا نام نہ آیا، تو لوگ کہیں گے کہ یہ گرفتاری سے ڈر گیا۔ لیکن مَیں نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ میرا نام باچا خان بابا کے حکم پر رضاکارانہ گرفتاری دینے والوں کی فہرست میں نکل آیا۔
_________________________________
قارئین، خدائی خدمت گار عبدالرحیم بابا کی تصویر نہ ملنے کی وجہ سے بلاگ میں عارضی طور پر دیگر خدائی خدمت گاروں کی تصویر لگائی گئی ہے۔
شیئرکریں: