کسی بھی مائع یا سیال کے بہاؤ کا پیمانہ کیوسک (Cusec) کہلاتا ہے۔
با الفاظِ دیگر، پانی یا سیلابی ریلے کے بہاؤ کی پیمائش کےلیے جو پیمانہ استعمال کیا جاتا ہے، اسے کیوسک کہتے ہیں۔
قارئین، لفظ کیوسک اصل میں دو الفاظ یعنی "Cubic” اور "Second” کا مخفف ہے۔ جس میں Cu کو Cubic اور Sec کو Second سے لیا گیا ہے۔
کیوبک (cubic) کو عربی اور اُردو میں مکعب کہتے ہیں اور
ایک مکعب یا کیوبک فٹ (cubic foot per second) میں تقریباً 28.32 لیٹر پانی آتا ہے۔
مثال کے طور پر اگر کسی دریا میں ایک لاکھ کیوسک کا ریلا بہہ رہا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ ایک سیکنڈ میں 28 لاکھ 32 ہزار لیٹر پانی گز رہا ہے۔ اگر یہ تناسب برقرار رہے، تو ایک گھنٹے میں گزرنے والے پانی کی مقدار 10 ارب، 19 کروڑ اور 5و لاکھ لیٹر ہوگی۔