سوَرہ (Vani) پاکستان کے کچھ علاقوں میں پایا جانے والا وہ غیر اخلاقی اور غیر انسانی رسم ہے جس میں عموماً نا بالغ اور معصوم لڑکیوں کو صلح کرنے یعنی تنازعات کو ختم کرنے کی خاطر (اکثر قتل کرنے کے معاوضے کے طور پر) کسی غم زدہ خاندان کے بڑی عمر کے لوگوں کی شادی یا غلامی میں دیا جاتا ہے۔
سوَرہ یا وانی ایک منظم یا زبردستی بچپن کی شادی کی ایک شکل ہے جو جرگہ نامی قبائلی عمائدین کی کونسل کی طرف سے فیصلہ کردہ سزا کا نتیجہ ہے۔
قارئین، سوَرہ (Vani) ایک روایت ہے جسے پنجاب میں وانی جب کہ خیبر پختون خوا میں سوَرہ کہا جاتا ہے۔ قدیم زمانہ میں قبیلوں اور خاندانوں میں دشمنیوں اور قتل و غارت کو روکنے کے لیے جرگے اور پنچایت کا نظام رائج تھا اور اسی کے ذریعے اس طرح کے فیصلے کیے جاتے تھے۔ عموماً قتل کے فیصلوں میں دو خاندانوں کی رنجش ختم کرنے اور ان میں بھائی چارہ قائم کرنے کے لیے لڑکیوں اور خاندانوں کی باقاعدہ رضا مندی سے یہ فیصلے ہوتے تھے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات نہ ہوں۔
اس رسم کے خاتمے کے لیے حکومتِ پاکستان نے وقتاً فوقتاً مختلف قوانین بنائے لیکن پھر بھی ملک کے دور دراز علاقوں میں یہ رواج عام ہے۔ جس کی وجہ سے معصوم بچیوں کی زندگیاں تباہ ہوکر اس غیر انسانی رسم کی بھینٹ چڑھ رہی ہے۔
شیئرکریں: