نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (National Disaster Management Authority) یعنی (NDMA) پاکستان میں ایک خود مختار اور آئینی طور پر قایم کردہ وفاقی ادارہ ہے، جس کا قیام “نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، آرڈی نینس 2006” کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے وفاقی اور عارضی سطح پر قومی آفات اور اس کی روک تھام سے متعلق پالیسیاں مرتب کرکے ان کا نفاذ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ مختلف سرکاری وزارتوں، فوجی دستوں اور اقوامِ متحدہ میں قایم تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے تاکہ اس کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ، تلاش اور بچاؤ، اور وسیع پیمانے پر انسانی بنیادوں پر کارروائیوں کو انجام دینے کےلیے مشترکہ کوششوں کو مربوط کیا جا سکے۔
ایم ڈی ایم اے کا مرکزی دفتر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جب کہ صوبائی سطح پر تمام صوبائی دارالحکومتوں میں بھی اس کے ذیلی دفاتر موجود ہیں۔
شیئرکریں: