“سائیکالوجیکل آپریشنز کے دوران مخالف لوگوں کے ذہنوں، خیالات اور نظریات کو ایسی ضرب لگانا، جس سے اُن کی فکری اساس کمزور ہونے لگے، نفسیاتی جنگ کہلاتا ہے۔”
“وہ جنگ جو ذرائع ابلاغ سے لڑی جائے اور دشمن یا مخالف کو نفسیاتی طور پر اتنا زچ کیا جائے کہ وہ لڑنے کے قابل نہ رہے اور اس کے حوصلے پست کر دئیے جائیں، نفسیاتی جنگ کہلاتا ہے۔”
“کسی صورت میں دشمن کے سوچ یا رویے پر غیر مسلح تکنیکوں کے ذریعے سے اثر انداز ہونا اور اپنی غیر مسلح منصوبہ بندی کے عملی استعمال کو نفسیاتی جنگ کہلاتا ہے۔”
درجہ بالا تعاریف کا مختصر خلاصہ یہ ہے کہ نفسیاتی جنگ (Psychological Warfare) دو گروہوں کی باہمی کشمکش، سرد جنگ، رسہ کشی اور اس عمل کے دوران ایک دوسرے کے خلاف کیے جانے والے پروپیگنڈا اور مختلف قسم کے دیگر نفسیاتی حربوں کا استعمال کرکے مخالف کو کم زور کرنے یا اُن پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کرنے کا نام ہے۔
شیئرکریں: