ہم بچپن سے ہی وقت کے ساتھ لفظ “am” یا “pm” لکھا دیکھتے چلے آرہے ہیں لیکن کبھی سوچا ہے کہ اس کا مطلب کیا ہے، دن 12 بجے کے بعد pm اور رات 12 بجے کے بعد am کیوں لکھتے ہیں…؟
اگرچہ آپ نے اپنے ذہن میں اس کے کئی طرح کے جوابات بنا رکھے ہوں گے لیکن دراصل یہ لاطینی زبان کے چار الفاظ کے مخفف ہیں۔ پہلے لفظ am کو دیکھتے ہیں، یہ لاطینی الفاظ “اینٹ میریڈیم” (Ante Meridiem) کا مخفف ہے جن کا معنی ہے “نصف النہار سے پہلے” یعنی دوپہر سے پہلے۔
اسی طرح pm لاطینی الفاظ “پوسٹ میریڈیم” (Post Meridiem) کا مخفف ہے اور ان الفاظ کا معنی ہے “نصف النہار کے بعد” یعنی جب ہم دوپہر ایک بجے کو 1PM لکھتے ہیں، تو اس کا مطلب ہے نصف النہار کے بعد پہلا گھنٹہ۔ دل چسپ بات یہ ہے کہ دن رات am اور pm ہمارے سامنے لکھا ہونے کے باوجود ہم میں سے 99 فی صد سے زائد لوگ ان کا مطلب نہیں جانتے، مگر یہ پوسٹ پڑھنے کے بعد آپ ان لوگوں میں شامل نہیں۔
شیئرکریں: