لفظ خاندان (مذکر، واحد) ترکی زبان سے ماخوذ لفظ “خان” کے ساتھ ہندی اسم “دان” لگنے سے خاندان بنا، جو اُردو میں بطورِ اسم مستعمل ہے۔
سوشیالوجی کے مطابق وہ کم سے کم معاشرتی اِکائی جو ماں، باپ اور بچوں سے مل کر بنتی ہے، یا لوگوں کا وہ گروہ جو ایک دوسرے کے ساتھ تعلق کی ڈگری سے منسلک ہوتا ہے، خاندان کہلاتا ہے۔
قارئین! معاشرے میں رہن سہن کےلیے انسان تنہا زندگی نہیں گزار سکتا۔ اسی لیے انسان کسی بھی معاشرے میں رہنے کےلیے تعلقات استوار کرتا ہے۔ اپنا ایک الگ گھر بناتا ہے اور پھر اس گھر کا منتظم بن کر اس کے نظام کو احسن طریقے سے چلانے کی کوشش کرتا ہے۔ اس پوری نظام کو خاندان کا نام دیا گیا ہے۔
شیئرکریں: