دی اِکانومسٹ کے تحقیقی ادارے “انٹیلی جنس یونٹ” کے نئے جمہوریت انڈیکس کے مطابق اس سال بھی دنیا بھر میں جمہوریت زوال کی جانب گام زن دیکھی گئی۔
انڈیکس میں دنیا کے 167 ممالک میں جمہوریت کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 2021ء میں بھی دنیا کے کسی خطے میں جمہوریت کی صورتِ حال میں بہتری نہیں آئی۔
انڈیکس میں عالمی سطح پر حکومتوں کو تین حصوں یعنی مکمل جمہوریت، تقریباً جمہوریت اور مطلق العنانیت میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جمہوریت کی صورتِ حال پرکھنے کےلیے چھ اہم پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جن میں انتخابی عمل، حکومتی عمل داری، سیاست میں شرکت، سیاسی کلچر اور شہری آزادی شامل ہیں۔
عالمی انڈیکس کے مطابق دنیا بھر کے صرف 21 ممالک ایسے ہیں جہاں مکمل جمہوریت ہے اور ان ممالک کی آبادی دنیا کی مجموعی آبادی کا محض ساڑھے چار فیصد بنتی ہے۔ جب کہ دنیا کی قریب 45 فیصد آبادی پر ایسے 53 ممالک آباد ہے، جہاں کے حکومتی نظام کو ناقص ہونے کے باوجود جمہوریت کے قریب کہا جاسکتا ہے۔
انڈیکس کے مطابق دنیا کے 167 ممالک میں پاکستان 104 ویں نمبر پر رہا۔ کیوں کہ 75 سال بعد بھی پاکستان میں نہ مکمل جمہوریت رہی اور نہ ہی پاکستان جمہوریت کے قریب رہا۔ جب کہ انڈیکس میں بھارت کو 46 ویں اور بنگلہ دیش کو 75 ویں نمبر پر مکمل جمہوریت کے قریب قرار دیا گیا ہے۔
دنیا بھر کے 21 ممالک مکمل جمہوریت اور 53 جمہوریت کے قریب قرار پائے۔ جب کہ دنیا کی ایک تہائی آبادی کو مطلق العنان حکومتوں کا سامنا ہے۔
شیئرکریں: