گیلپ سروے 2021ء کے نتائج میں سابق وزیرِاعظم میاں محمد نوازشریف کی مقبولیت عروج پر ہے، جب کہ عمران خان عوامی اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
گیلپ نے آج وزیرِاعظم عمران خان اور نواز شریف کی کارکردگی سے متعلق کیے گئے عوامی سروے کے نتائج جاری کر دئیے ہیں جس نے ہر کسی کو دنگ کر دیا ہے۔ کیوں کہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختون خوا میں نواز شریف کی کارکردگی سے مطمئن افراد کی شرح عمران خان سے زائد رہی۔
عوامی رائے کے مطابق 2018 کے مقابلے میں جنوری 2022 میں پنجاب میں وزیرِاعظم عمران خان سے مطمئن افراد کی شرح میں کمی آئی ہے جو کہ کم ہوکر 33 فی صد رہ گئی ہے۔ جب کہ خیبر پختون خوا میں بھی عمران خان کی مقبولیت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 67 فی صد سے کم ہوکر 44 فیصد پر آ گئی ہے۔ اسی طرح سندھ میں مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے جو کہ 33 فی صد تک پہنچ گئی ہے۔
گیلپ پاکستان کی جانب سے کیے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق پنجاب میں 58 فی صد، خیبر پختون خوا میں 46 فی صد، جب کہ سندھ میں 51 فی صد افراد نے سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

شیئرکریں: