قوم کے بارے میں ماہرینِ عمرانیات اور مفکرین کی آراء پیشِ خدمت ہیں۔
لارڈ برائٹس کے مطابق: "وہ قومیت جو آزاد ہو یا آزادی حاصل کرنے کی خواہش رکھتی ہو، لیکن اپنے آپ کو سیاسی طور پر منظم کرلیا ہو، قوم کہلاتی ہے۔”
جب کہ ہیز کے خیال میں قومیت جب اتحاد اور حاکمانہ خود مختاری حاصل کرلیتی ہے، تو وہ ایک قوم بن جاتی ہے۔
اسی طرح ماہرینِ عمرانیات کے مطابق قوم سے مراد وہ مخصوص علاقہ یا خطہ ہے جس کے رہنے والوں میں تاریخی تسلسل پایا جاتا ہو، لیکن شرط یہ ہے کہ یہ تسلسل کئی صدیوں تک برقرار رہا ہو۔
قارئین! مذکورہ بالا تعریفوں کی روشنی میں ہم قوم کی مختصر سی تعریف کچھ یوں کرسکتے ہیں کہ "لوگوں کا وہ اجتماع جو کسی خاص خطۀ زمین پر آباد ہو اور ان کی ثقافت، تاریخ، رسم و رواج اور روایات و اقدار مشترک ہو، قوم کہلاتی ہے۔
قوم کےلیے یہ ضروری نہیں ہے کہ زبان ایک ہی ہو۔ کیوں کہ ایک قوم میں مختلف زبانیں بولنے والے افراد بھی ہوسکتے ہیں۔
جب لفظ قوم کا استعمال ہوتا ہے، تو اس سے مراد لوگ اور شہری ہوتے ہیں جن کا تاریخی طور پر تعلق ریاست سے ہوتا ہے۔ جب کہ قومیت ان کی پہچان ہوتی ہے۔
شیئرکریں: