پاکستان کی حکومت مختلف ٹیکسز اور محصولات کی مد میں جو آمدنی اکٹھی کرتی ہے اس کی مرکز اور صوبوں میں تقسیم کے لیے جو کمیشن بنایا گیا ہے اسے “قومی مالیاتی کمیشن” یعنی (NFC) یا “نیشنل فنانس کمیشن” کہتے ہیں۔ جو حرفِ عام میں این ایف سی ایوارڈ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
قومی مالیاتی ایوارڈ (National Finance Award) ملک کا صدر (President) لاگو کرتا ہے۔ لیکن اس کی تیاری کے لیے قومی مالیاتی کمیشن (NFC) یعنی (National Finance Commission) قائم کیا جاتا ہے، جس میں وفاقی وزیر خزانہ (Federal Finance Minister)، چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ اور صدر کے مقرر کردہ نمائندے (Representatives) شامل ہوتے ہیں۔
قارئین، این ایف سی ایوارڈ کا آغاز 1951ء میں ہوا۔ جس کے تحت وفاق اور صوبوں کے مابین رقوم کی تقسیم کی جاتی ہے۔ اس ایوارڈ کے تحت وفاقی حکومت کو 42.5 فی صد جب کہ وفاقی اکائیوں یعنی صوبوں کو 57.5 فی صد رقم ملتی ہے۔
شیئرکریں: