عام طور پر کسی قانون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا اور لکھا جاتا ہے کہ فلاں شخص پر دفعہ نمبر فلاں کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ عام لوگ چوں کہ ان قانونی اصطلاحات سے واقفیت نہیں رکھتے، اس لیے اُنہیں یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ "دفعہ” اصل میں ہے کیا…؟
یہاں قارئین کےلیے ذیل میں لفظ "دفعہ” کی تعریف پیشِ خدمت ہے۔
لفظ "دفعہ” (مذکر، واحد) عربی زبان سے ثلاثی مجرد کے بابِ مصدر "دفع” کے ساتھ "ہ” بطورِ لاحقۂ نسبت لگائی گئی ہے۔
تعریف: "کسی ملک کے قانونی مسودے میں موجود وہ تحریر یا پیراگراف جو کسی موضوع سے متعلق ایک خاص قانون کو بیان کرتا ہو، دفعہ (Section) کہلاتا ہے۔” یعنی قانون کی زبان میں کسی چیز سے متعلق ایک مخصوص قانون کو "دفعہ” کہتے ہیں۔
قارئین، مختصر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہر ملک میں قوانین کا ایک مجموعہ ہوتا ہے جس کی روشنی میں اس ملک میں قوانین کا نفاذ ہوتا ہے۔ حکومت اور افراد کے رشتے کے تعلق کی تنظیم واستحکام، حقوق کا تحفظ اور جرائم کا سدِباب وغیرہ ان مرتب شدہ قوانین کے تحت ہوتا ہے۔
شیئرکریں: