عربی زبان سے مشتق اسم “کتاب” کے ساتھ فارسی زبان سے “چہ” بطورِ لاحقۂ تصفیر لگانے سے کتابچہ بنا، جو اُردو میں بطورِ اسم استعمال ہوتا ہے۔
تعریف: ” کسی مختصر سی مضمون کو کتابی صورت میں شائع کیا جائے، تو اسے کتابچہ (Booklet) کہا جاتا ہے۔”
عموماً کتابچے لوگوں میں تقسیم کرانے یا کسی ادارے سے متعلق کوائف یا معلومات وغیرہ مشتہر کرنے کی غرض سے شائع کیے جاتے ہیں۔ لہٰذا کسی بھی صورت میں مضمون مخربِ اخلاق نہ ہو اور کسی کی دل آزاری کا باعث نہ بنے۔ یعنی آدابِ اخلاق کا ہر صورت میں پاس و لحاظ رکھنا چاہیے۔
قارئین! ہمارے ہاں اہلِ علم اور اکابرین کی تقاریر کے کتابچوں کی اشاعت کا رواج عام ہے۔ مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی کی تقاریر پر مشتمل کتابچے لاکھوں کی تعداد میں شائع ہوچکے ہیں۔

شیئرکریں: