صوبہ بلوچستان کا ضلع “چاغی” رقبہ کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا ضلع ہے۔ جس کا کُل رقبہ 50,545 کلومیٹر یعنی 19,516 مربع میل ہیں۔
بلوچستان کے انتہائی مغرب میں واقع، ضلع چاغی اپنی جغرافیائی و اقتصادی اہمیت کی وجہ سے ہمیشہ سے ملکی و بین الاقوامی طاقتوں کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔

ضلع چاغی میں واقع وہ مقام جہاں 28 اور 29 مئی 1998ء کو پاکستان نے “چاغی 1” اور “چاغی 2” کے نام سے ایٹمی دھماکے کیے۔

یہ پاکستان کا وہ واحد ضلع ہے جس کی سرحدیں دو ممالک یعنی افغانستان اور ایران سے ملتی ہیں۔ نیز 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے یہاں ایٹمی دھماکے بھی کیے۔
شیئرکریں: