سوشلزم (اشتراکیت)
“شخصی ملکیت کے تصور اور اجتماعی ملکیت کا وہ فلسفہ جس میں معاشرے کے افراد کے مابین ملکی وسائل کی منصفانہ تقسیم ہو، اشتراکیت کہلاتا ہے۔”
یا “وہ نظام حیات جس کا مرکزی خیال لوگوں کے درمیان معاشی و معاشرتی مساوات کو یقینی بنانا، سرمایہ دارانہ نظام اور کاروباری افراد کے ذریعے مزدوروں کے استحصال کے وابستہ طریقہ کار کو ختم کرنا، رقم کی طاقت اور منافع کی پیاس کی مخالفت کرنا، سوشلزم کہلاتا ہے۔”
قارئین! اشتراکیت کی تعریف اور مفہوم سے مراد استحصال سے پاک ایک ایسے معاشرے کا قیام ہے، جہاں غربت اور انسان کی مانگ کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔
سوشلزم یا اشتراکیت انسان کو اول حثیت دے کر اس کی تمام بنیادی ضروریات کی ضمانت دینے، طبقاتی اور غیر مساویانہ سماج کے خلاف ٹھوس اور مادی جہدوجہد کے قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے، انسان کو اپنا مقدر خود بنانے کی ترغیب دینے، اربابِ اقتدار کی مراعات اور عیاشیوں کو پوری کرنے کےلیے مزدوری اور غلامی نہ کرنے اور تمام سماجی ذرائع پیداوار کو بھرپور انداز سے استعمال میں لاکر انسانی سماج سے استحصال، بھوک اور افلاس کے مکمل خاتمے کا نام ہے۔
شیئرکریں: