لفظ “مدیر” عربی زبان سے مشتق اسم ہے، جو اُردو میں بطورِ اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔

تعریف: “وہ شخص جو چھپنے والے مواد کی جانچ پڑتال اور لفظ بہ لفظ تصحیح کرتا ہے، مدیر کہلاتا ہے۔”
مدیر کو ایڈیٹر، تدوین کار اور مدون جیسے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے۔ کیوں اُن کا کام یہ ہے کہ وہ کسی تحریر کو کُل کی حیثیت سے جانچ کر اس کی اصلاح کرے۔ عام طور پر مدیر کسی تحریر کا بغور جائزہ لے کر ان خامیوں کا ازالہ کرتا ہے، جو مصنف سے کوتاہی یا لاعلمی کی صورت میں رہ گئی ہو۔ اس کے علاوہ مدیر زباں و بیاں کی غلطیوں کو بھی درست کرتا ہے۔
شیئرکریں: