مسودہ عربی زبان میں ثلاثی مجرد باب سے مشتق اسم ہے، جو اُردو میں عربی زبان سے ماخوذ ہے اور بطورِ اسم استعمال ہوتا ہے۔
تعارف: طباعت کی خاطر ہاتھ سے لکھی گئی وہ ابتدائی تحریر جس میں اصلاح و ترمیم کی گنجائش موجود ہو، یا وہ اصل تحریر جو کتابی شکل میں شائع ہونے سے پہلے مختلف اَوراق پر ہاتھ سے لکھی جائے، مسوّدہ کہلاتا ہے۔
مسودے کو اگر مناسب ترتیب و تدوین کے عمل سے گزار کر قابلِ اشاعت بنایا جائے، تو اُسے کتابی  شکل دی جاسکتی ہے۔
شیئرکریں: