جیو نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کی اکثریت نے خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانے کی حمایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کے زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا ایک اہم اور طویل اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و قبائلی اضلاع امیر مقام نے خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانے کی تجویز پیش کی جس پر دیگر وزرا نے بھی حمایت کا اعلان کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گورنر راج لگانے کےلیے عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی سے مشاورت کا ٹاسک پاکستان پیپلز پارٹی کو سونپ دیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانے کا حتمی فیصلہ ایک دو روز میں کیا جائے گا۔

شیئرکریں: