جیو نیوز کے مطابق یورپی ملک لکتونسٹائن کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کی گئی۔ جس میں اقومِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کا جواز لازمی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ قرارداد کے حق میں اقوامِ متحدہ کے تمام 193 رُکن ممالک نے ووٹ دیا۔ جس کے مطابق اب سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اگر کسی معاملے پر اپنا ویٹو کا حق استعمال کریں گے، تو ان پرلازم ہوگا کہ وہ اس کا جواز فراہم کریں۔ قرار داد کے مطابق 10 روز کے اندر اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے ویٹو کرنے والے ملک سے جواز مانگا جاسکے گا۔
واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ میں سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان یعنی امریکا، چین، روس، فرانس اور برطانیہ کے پاس ویٹو کا اختیار ہے۔ سلامتی کونسل میں اُٹھائے جانے والے کسی بھی معاملے پر اگر کسی ایک رُکن نے بھی ویٹو کردیا، تو اس مسئلے سے متعلق قرار داد منظور نہیں ہوسکتی۔
شیئرکریں: