“وہ غیر جانب دار ریاست یا ملک جو دو بڑی ممکنہ حریف طاقتوں کے درمیان واقع ہو” یا وہ ملک جو جغرافیائی لحاظ سے دو حریف طاقتوں کے درمیان پڑا ہو اور اس کا وجود بعض اوقات ان کے درمیان تصادم کو روکنے کا سبب بنے، بفر سٹیٹ (Buffer State) کہلاتا ہے۔
مثال کے طور پر منگولیا نے 20 ویں صدی کے بیشتر حصے تک سوویت یونین اور چین کے درمیان بفر ریاست کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی آزاد حیثیت حاصل کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے دو سپر پاورز کے درمیان دشمنی پر اعتماد کیا۔