ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا میں گذشتہ تین ماہ کے دوران میں دہشت گردی کے 131 واقعات رونما ہوئے۔ ڈی آئی خان میں سب سے زیادہ 25 واقعات ہوئے۔ باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کے 6، 6، لکی مروت میں 11، خیبر 10، کرک اور مردان میں 3،3 واقعات رونما ہوئے۔
3 ماہ کے دوران میں پولیس پر 59 حملوں میں 49 اہل کار شہید جب کہ 68 زخمی ہوئے۔ مختلف کارروائیوں میں پانچ انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار جب کہ 3 کو ہلاک کیا گیا۔ مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران میں دو خودکش جیکٹس اور 76 کلوگرام بارودی مواد برآمد کیا گیا جب کہ دہشت گردی کے 22 مقدمات درج کیے گئے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ پولیس کو مضبوط بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
شیئرکریں: