گورنمنٹ افضل خان لالا پوسٹ گریجویٹ کالج مٹہ میں آج یعنی 09 مئی 2024ء بروزِ جمعرات کو “کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی” کے زیرِ اہتمام سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کالج کے پروفیسر صاحبان، طلبہ اور ان کے سرپرستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس پُروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی ادارہ ہٰذا کے پرنسپل پروفیسر محمد الیاس صاحب تھے۔ جب کہ “کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی” اور ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان سٹڈیز کے چئیرمین پروفیسر رشید احمد صاحب میزبان کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ تقریب میں ایف اے (F. A) اور ایف ایس سی (FSc)  کے سالانہ امتحانات میں پوزیشن لینے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر کالج کے طلبہ نے خاکے اور ٹیبلو سمیت اپنے فن کے دیگر مظاہرے کیے اور حاضرینِ مجلس سے خوب داد وصول کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی پروفیسر محمد الیاس صاحب نے کہا کہ ادارہ ہٰذا مشکلات کے باوجود طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ جس کی واضح مثال ملک کے مختلف اداروں میں ادارہ ہٰذا کے طلبہ کا منفرد رول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم وہ واحد شے ہے جس کے ذریعے ہم دنیا سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔

شیئرکریں: