پاکستان کی نئی قومی اسمبلی میں نوجوان 04 فی صد سے بھی کم، 13 ممبران اسمبلی زندگی کی 75 بہاریں دیکھ چکے ہیں۔
جیو الیکشن سیل کی تحقیق کے دوران میں حاصل شدہ اعداد و شمار کے مطابق  الیکشن 2024ء کے بعد بننے والی نئی قومی اسمبلی میں نوجوانوں کی تعداد چار فی صد سے بھی کم ہے۔ تحقیق میں دل چسپ اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق قومی اسمبلی میں درمیانی عمر کے ممبران 52 فی صد سے بھی زیادہ اور نوجوان کی تعداد چار فی صد سے بھی کم ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 265 میں سے صرف 10 نو منتخب ممبران نوجوان ہیں، جن کی عمریں 26 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔ جب کہ 93 ممبران کی عمریں 46 سے 55 سال کے درمیان ہیں۔ اعداد و شمار میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 46 نو منتخب ممبران کی عمریں 36 سے 45 سال  اور 56 ممبران کی عمریں 56 سے 65 سال  کے درمیان جب کہ 47 نو منتخب ممبران کی عمریں 66 سے 75 سال کے درمیان ہیں۔
شیئرکریں: