نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (NCOC) نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدِنظر رکھتے ہوئے نئی SOPs جاری کردی۔ جس کے مطابق تمام سرکاری دفاتر میں ماسک کا استعمال، نماز کے دوران سماجی فاصلے اور دفاتر میں سینٹائزر کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث دفاتر میں تمام سٹاف کو ایس او پیز کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے۔ جب کہ دفتر میں ماسک کا استعمال بھی لازم قرار دیا دیا ہے۔ اس کے علاوہ نماز کے دوران سماجی فاصلے اور دفاتر میں سینیٹائزر کو یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہے۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دفتر کی انتظامیہ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ تمام سٹاف کورونا کے خلاف ویکیسٹنڈ ہو۔ آفس میں ہاتھ ملانے اور داخلی راستے میں تمام سٹاف کا درجہ حرارت چیک کیا جائے۔ جب کہ کسی بھی سٹاف ممبر کو کھانسی، نزلہ اور بخار کی علامات ظاہر ہونے پر فوراً رپورٹ کیا جائے۔ کسی بھی علامات کے ظاہر ہونے پر فوری کورونا کے تمام ٹیسٹ کروائے جائیں جب کہ جوائننگ پر سٹاف کا کورونا پی سی آر (PCR) ٹیسٹ لازمی چیک کیا جائے۔ ماسک کے بغیر اندر جانے کی اجازات نہ دی جائے اور تمام سٹاف کی بوسٹر ڈوز کو لازمی قرار دیا جائے۔ آفس میں کسی بھی مہمان کو آنے کےلیے کورونا سرٹیفکیٹ لانا لازمی ہوگا۔ دوسری جانب قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.4 فیصد ہوگئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھر میں 18 ہزار 4813 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں 641 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
شیئرکریں: