پشاور یونی ورسٹی کی مجاز اتھارٹی نے پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ حیات کو “پشتو اکیڈمی پشاور یونی ورسٹی” کی ڈائریکٹر تعینات کر دیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ حیات ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر پشتو اکیڈمی پشاور میں کام کررہی تھی۔
فرخنده حیات یکم ستمبر 1973ء کو ترنگ زئی میرہ چارسدہ میں پیدا ہوئیں۔ ابتدائی تعلیم مقامی گرلز ہائی سکول سے حاصل کی۔ 1986ء میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چارسدہ سے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ جب کہ 1990ء میں ایف اے اور بی اے گورنمنٹ فرنٹیئر کالج پشاور سے کی۔ 1993ء میں شعبۂ پشتو پشاور یونی ورسٹی سے ایم اے پشتو کی ڈگری حاصل کی۔ مذکورہ ادارے سے ایم فل اور 2010 میں پشتو ادبیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
قارئین، ڈاکٹر فرخندہ حیات نے 2003ء میں لیکچرار کے طور پر شعبہ پشتو جامعۂ پشاور سے اپنے کیریئر کا باقاعدہ آغاز کیا۔ 30 اپریل 2012ء کو اسسٹنٹ پروفیسر اور سال 2014ء سے تاحال ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر کام رہی ہیں۔
انہوں نے تادمِ تحریر دس پی ایچ ڈی اور درجنوں ایم فل کے طلبہ و طالبات کو سپر وائز کیا ہے۔ قومی اور بین الاقوامی کانفرنسز اور سیمینارز میں مقالے پیش کئے۔ موصوف نے پشتو ادبیات کے حوالے اب تک پانچ کتب شایع کی ہے جن میں “سہ حقيقت سہ د خوبونو دنيا، عبدالاکبر خان ژوند او ادبی خدمات، پختو منظومی قيصی، زما د ژوند قيصہ زما په ژبہ، غلام سرور ژوند او د هغہ شاعری، شامل ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے درجنوں تحقیقی مقالات قومی اور بین الاقوامی جرائد میں شایع کیے ہیں۔ ڈاکٹر فرخندہ حیات پشتو میگزین کے چیف ایڈیٹر ہے اس کے علاوہ شعبۂ پشتو عبدالولی خان یونی ورسٹی مردان، باچا خان یونی ورسٹی چارسدہ اور اسلامیہ کالج یونی ورسٹی پشاور کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کی ممبر ہیں۔