ریاستِ دیر کے پہلے ڈومیسائل حاصل کرنے والے سیّد دربار علی شاہ 21 جولائی 1923ء کو خیبر پختون خوا کے ضلع دیر لوئر کے ایک چھوٹے سے گاؤں “دربار” چکدرہ میں پیدا ہوئے۔
ابتدائی تعلیم ملاکنڈ میں مقامی ہائی سکول سے حاصل کی۔ جس کے بعد اعلا تعلیم کے حصول کےلیے گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی لاہور چلے گئے۔
تعلیم سے فراغت کے بعد 1949ء میں پاکستان کی “سول سروسز” میں شمولیت اختیار کی اور کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ جن میں کمشنر خیر پور، کمشنر کراچی اور کمشنر پشاور شامل ہیں۔

فیلڈ مارشل ایوب خان کمشنر سیّد دربار علی شاہ کو “ستارہ قائدِ اعظم” کا مڈل پہنا رہے ہیں۔

 قارئین، سیّد دربار علی شاہ 1961ء میں کراچی کے کمشنر بن گئے جب کہ 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران میں کراچی کے چیف ایڈمنسٹریٹر (Chief Administrator) کے طور پر خدمات انجام دیں۔ سیّد دربار علی شاہ نے گلشن ٹاؤن کراچی کی بنیاد عظیم شاعر علامہ محمد اقبال کے نام پر رکھا۔
قارئین، سیّد دربار علی شاہ کو ریاستِ دیر کی طرف سے پہلے ڈومیسائل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ ڈومیسائل موصوف کو نوابِ دیر کے پرسنل سیکرٹری فضل غفور نے جاری کیا تھا۔
شیئرکریں: