بانی خدائی خدمت گار تحریک خان عبدالغفار خان المعروف باچا خان بابا 1979ء کو افغانستان میں شروع ہونے افغان جنگ پاکستان کے فریق بننے کے سخت مخالف تھے۔
باچا خان نے آج سے چالیس سال قبل اس جنگ کو دو ہاتھیوں (روس اور امریکا) کی لڑائی کہہ کر پاکستان کو اس میں کودنے سے منع کردیا تھا۔ کیوں کہ اس وقت ہماری حیثیت ذکر شدہ طاقتوں کے مقابلہ میں ایک چیونٹی ہی کی تو تھی۔ اس استدلال یا طرزِ سیاست کی پاداش میں باچا خان بابا، ان کے فرزند ولی خان اور ان کے ساتھیوں پر کفر کے فتوے اور غداری کے الزامات لگائے گئے، مگر وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہ ہٹے۔ کیوں کہ ان کو حالات کا مکمل ادراک تھا۔
_______________________________
قارئین، ابدالى انتظامیہ کا لکھاری سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شایع کروانا چاہتے ہیں، تو اُسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ ahabdali944@gmail.com پر اِی میل کر دیجئے۔ تحریر شایع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔
شیئرکریں: