عام طور پر پاکستان کی سیاست میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور اس کے قایدین کو پنجاب مخالف سمجھا جاتا ہے، جسے عام لوگ یعنی عوام سمجھ نہیں پاتے۔
قارئین، اس بارے میں جب پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے اینکر خلیل نے ایک پروگرام میں بیگم نسیم ولی خان (مور بی بی) سے پارٹی موقف جاننا چاہا، تو انہوں نے جواب دیا کہ جب ہم پنجاب کی بات کرتے ہیں، تو صوبے کے عام اور مظلوم لوگوں کی بات نہیں کرتے۔ بلکہ اُس سول و ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کی بات کرتے ہیں جنہوں نے پورے ملک (پاکستان) کو اپنی گرفت میں لے کر چھوٹے صوبوں کی وسایل پر قابض ہیں۔
بحوالہ، بیگم نسیم ولی خان، انٹرویو خلیل، پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی)، 1979.
شیئرکریں: