سائنس دانوں نے دنیا کو کئی عظیم ایجادات فراہم کیں لیکن کئی نامور موجد ایسے بھی ہیں، جنہوں نے اپنی ایجاد کردہ چیزوں کے غلط استعمال کے باعث انہیں بنانے پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔ ان میں سوویت یونین سے تعلق رکھنے والے میخائل کلاشنکوف (Mikhail Kalashnikov) کا نام قابلِ ذکر ہے۔
دوسری جنگِ عظیم کے ابتدائی برسوں میں سوویت یونین کی جرمن فوجیوں کے ہاتھوں شکست اور 1941ء میں ایک جھڑپ میں زخمی ہونے کے بعد میخائل کلاشنکوف نامی انجینئر نے 1947ء میں اپنی رائفل ڈیزائن کی، جسے “کلاشنکوف” کا نام دیا گیا۔
قارئین، کلاشنکوف کو ان کے ایجاد کیے گئے ہتھیار کے باعث سوویت یونین میں بطورِ قومی ہیرو جانا گیا اور انہیں اس ایجاد پر “Hero of Russia” نامی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ لیکن جب ان کا ایجاد کیا گیا ہتھیار دنیا میں لاکھوں لوگوں کی موت کا سبب بنا، تو موصوف نے اپنی اس ایجاد پر افسوس کا اظہار کیا۔
شیئرکریں: