کاونٹر ٹیرر اِزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) تھانہ کبل میں ہونے والے دھماکے کے خلاف اور امن و امان کے قیام کےلیے "سوات قامی جرگہ” نے سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے نشاط چوک اور "سوات اولسی پاسون” کے زیرِ اہتمام کبل بازار میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ بہ یک وقت ہونے والے مظاہروں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں سفید جھنڈے اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے۔ جب کہ شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پولیس سے یک جہتی کا اظہار بھی کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ سوات میں دوبارہ دہشت گردی اور آپریشن کے نام پر مزید ڈرامے برداشت نہیں کی جائے گی، کیوں کہ آئینِ پاکستان کے تحت شہریوں کو تحفظ دینا حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت سی ٹی ڈی تھانہ کبل میں ہونے والے دھماکے کی شفاف تحقیقات کرکے حقائق عوام کے سامنے لائیں۔