محکمہ لائیو سٹاک خیبر پختون خوا کے ایک رپورٹ کے مطابق صوبے میں لمپی سکن بیماری سے متاثرہ جانوروں کی تعداد 7 ہزار 192 تک پہنچ گئی ہے۔ جس میں بنوں، شمالی وزیرستان اور پشاور زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں شامل ہیں۔ مذکورہ اضلاع میں متاثرہ جانوروں کی تعداد بالترتیب 958، 761 اور 750 ہے۔
رپورٹ کے مطابق لمپی سکن بیماری کی وجہ سے اب تک 158 جانور ہلاک ہوئے ہیں۔  جس میں بنوں میں اب تک سب سے زیادہ 20، ڈی آئی خان اور لکی مروت میں 18،18  اور چارسدہ میں 17جانور ہلاک ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے میں ایک لاکھ 15 ہزار سے زیادہ جانور کی ویکسنیشن مکمل کی گئیں ہیں۔ جب کہ بیماری کی روک تھام کےلیے روزانہ مختلف پوائنٹس اور منڈیوں میں جانوروں پر سپرے اور ویکسینیشن بھی کی جارہی ہے۔
شیئرکریں: