تفصیلات کے مطابق سوات کے تحصیل کبل میں واقع کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) پولیس لائن میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پولیس لائن کی عمارت زمیں بوس ہوئی ہے۔ جس میں کئی افراد کے ملبے تلے دب جانے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ دھماکے کے بعد پولیس لائن میں آگ لگ گئی ہے۔
دھماکے کے بعد ریسکیو 1122، پولیس اور دیگر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہے۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خالد سہیل کے مطابق دھماکے سے سی ٹی ڈی تھانے کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔ دھماکے سے علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت ابھی معلوم کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اب تک 20 نوجواں جامشہادت نوش کر گئے ہیں جب کہ زخمیوں کو سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کیا جارہا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ زخمیوں کو خون کی اشد ضرورت ہے۔ لہذا تمام لوگ خون عطیہ کرنے کےلیے جلد ہسپتال پہنچ جائیں۔
نوٹ؛ یہ ابتدائی خبر ہے، اس میں مزید معلومات کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
شیئرکریں: