سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے خیبر پختون خوا کے متعدد اضلاع کے 48 ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت معطل کردی، 5 دسمبر سے صحت کارڈ پر علاج نہیں ہوگا۔
صوبائی حکومت کے مراسلہ کے مطابق علاج ہسپتالوں میں مطلوبہ سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث معطل کیا گیا ہے۔ صحت کارڈ سے علاج 06 مہینے کےلیے معطل کیا گیا ہے۔ 6 ماہ بعد بھی اگر سہولیات فراہم نہ کیں، تو معطلی کا دورانیہ بڑھ سکتا ہے۔ انشورنس کمپنی نے علاج معطلی کےلیے ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کردیا۔
شیئرکریں: