قطر میں کھیلے جانے والے فٹ بال کے عالمی کپ کےلیے فیفا نے مجموعی طور پر ایک ارب ڈالرز کی رقم کا اعلان کیا ہے۔
ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ہر ٹیم کو 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی، جب کہ رنر اپ ٹیم 3 کروڑ 20 لاکھ اور فاتح ٹیم 4 کروڑ 50 لاکھ کی انعامی رقم دی جائے گی۔
کوارٹر فائنل مرحلے سے باہر ہونے والی ٹیموں کو ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کی رقم ادا کی جائے گی۔ ٹورنامنٹ میں چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 2 کروڑ 20 لاکھ جب کہ تیسرے نمبر پر براجمان ہونے والی ٹیم کو 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔
ورلڈ کپ سے 6 ماہ قبل جاری ہونے والی انعامی رقم کی تفصیلات کے مطابق گروپ سٹیج میں باہر ہوجانے والی ٹیموں کو ایک کروڑ ڈالر جب کہ ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہونے والی ٹیموں کو ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی رقم دی جائے گی۔
یاد رہے کہ فیفا کی طرف سے دی جانے والی انعامی رقم براہِ راست کھلاڑیوں کو نہیں دی جاتی بلکہ اس رقم کی ادائیگی رکن ممالک کی فٹ بال فیڈریشنز کو ہوتی ہے۔ فٹ بال فیڈریشنز یہ رقم کس طرح خرچ کرتی ہیں، فیفا اس معاملے میں مداخلت سے گریز کرتا ہے۔
شیئرکریں: