یوں تو پاکستان فٹ بال ورلڈ کپ میں کھیلنے کےلیے جگہ نہیں بنا پاتا، لیکن فیفا کے ہر ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی ضرور ہوتی ہے۔ ماضی کی طرح اس بار بھی عالمی مقابلے میں پاکستان کے شہر سیالکوٹ کا تیار کردہ فٹ بال استعمال  کیا جارہا ہے، جسے “الرحلہ” کا نام دیا گیا ہے۔
“الرحلہ” کو قطر کی ثقافت کے مطابق تیارکیا گیا ہے، جس میں ری سائیکلنگ میٹریل اور ماحول دوست پانی پر مبنی کیمیکل استعمال کیا گیا ہے۔ الرحلہ 20 پینلز پر مشتمل ہے۔
اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے دوران سیکورٹی کے فرائض کی ادائیگی میں بھی پاکستان بھر پور کردار ادا کرے گا۔ کھیل کے سب سے بڑے ایونٹ کے لیے  سخت سیکورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔ جس میں پاکستان پھر پور کردارادا کر رہاہے۔
پاکستان نے ورلڈ کپ میں سکیورٹی فراہم کرنے کےلیے ہزاروں فوجی بھیجے ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے اگست میں دوحا (قطر) سے سیکورٹی معاہدے کی منظوری دی تھی۔
شیئرکریں: