الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک خود مختار اور آئینی ادارہ ہے جو 23 مارچ 1956ء کو معرضِ وجود میں آیا۔ آئینِ پاکستان کی رو سے یہ ادارہ ملک میں آزاد، منصفانہ اور غیر جانب دارانہ انتخابات کے انعقاد کا پابند ہے۔ جمہوری نظام کے استحکام اور عوامی رائے کے حقیقی اظہار کو یقینی بنانا اس ادارے کی بنیادی آئینی ذمے داری ہے۔
آئینی طور پر چیف الیکشن کمشنر اس ادارے کا سربراہ ہوتا ہے، جس پر نہ صرف آزاد اور غیر جانب دارانہ انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے بلکہ وہ ہر امیدوار کی جانچ پڑتال کا بھی مجاز ہوتا ہے، تاکہ انتخابی عمل شفاف اور قانون کے مطابق رہے۔ اس کے علاوہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن، ان کے سیاسی اور مالی معاملات کی نگرانی، اور انتخابی قوانین کی پابندی کو یقینی بنانا بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان
