ہمارے ہاں اگر بچے کرنسی نوٹ پھاڑ کر اس کے دو حصے بنالیں، تو ہم سکاچ ٹیب کی مدد سے اُسے دوبارہ جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں جب کہ اسٹریلیا میں اس حوالے سے ایک عجیب و غریب قانون ہے۔
معروف انگریزی ویب سائٹ “www.forfun.com” کے مطابق اگر آپ اسٹریلین ڈالر کے 10 کا نوٹ دو برابر حصوں میں کاٹ لیں، تو آدھا نوٹ قانوناً پانچ (05) ڈالر کی حیثیت اختیار کرجائے گا۔
یا یوں سمجھ لیں کہ اگر کچھ خریدتے وقت آپ کے پاس 05 ڈالر کا نوٹ نہیں، تو 10 ڈالر کا نوٹ دو برابر حصوں میں کاٹ لیں اور آرام سے ایک حصے کی مدد سے اپنی ادائی کریں۔ باقی ماندہ دوسرا حصہ کسی اور وقت استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔
نوٹ: یہ تحریر راقم (کامریڈ امجد علی سحابؔ) نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے۔
شیئرکریں: