25 اپریل 1945ء سے 26 جون 1945ء تک سان فرانسسکو (امریکا) میں پچاس ملکوں کے نمائندوں کی ایک مشترکہ کانفرس منعقد ہوئی۔ جس میں ایک غیر جانب دار بین الاقوامی ادارے کے قیام پر غور کیا گیا۔ مذکورہ کانفرنس میں اقوامِ متحدہ (United Nations Organization) کا منشور (چارٹر) مرتب کیا گیا۔ جس پر تمام ممالک نے 26 جون 1945 کو دستخط کیے۔ لیکن چارٹر کو عملی جامہ پہنانے کےلیے 24 اکتوبر 1945ء کو پوری دنیا میں نافذ کیا گیا۔
اس بین الاقوامی ادارے کےلیے (United Nations Organisation) کا نام امریکا کے سابق صدر فرینکن ڈی روز ویلیٹ نے تجویز کیا تھا۔
قارئین! اقوامِ متحدہ (UNO) ایک بین الحکومتی ادارہ ہے۔ جس کا مقصد دنیا میں بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنا، قوموں کے درمیان دوستانہ تعلقات استوار کرنا، بین الاقوامی تعاون حاصل کرنا اور اقوام کو ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی تنظیم ہے۔
اقوامِ متحدہ کا مرکزی دفتر نیویارک (امریکا) میں ہے۔ جب کہ دیگر اہم دفاتر جنیوا، نیروبی، ویانا اور دی ہیگ میں واقع ہیں۔
شیئرکریں: