برطانوی ہندوستان میں تاجِ برطانیہ کا انتظامی سربراہ یا نمائندہ “وائس رائے ہند” (Governor General) کہلاتا تھا۔
گورنر جنرل بنگال یعنی گورنر جنرل آف فورٹ ولیم پریزیڈینسی کے خطاب کے ساتھ 1774ء میں گورنر جنرل کا دفتر قائم ہوا۔ 1833ء میں حکومتِ ہند ایکٹ کے تحت گورنر جنرل بنگال کا خطاب گورنر جنرل (وائس رائے) ہند سے تبدیل ہوگیا۔
1858ء میں وائس رائے ہند کا خطاب بھی شاملِ دفتر ہوا، لیکن یہ خطاب تقسیمِ ہند یعنی بھارت اور پاکستان کی آزادی کے بعد ختم کر دیا گیا۔
ان نئے ممالک میں گورنر جنرل کا یہ عہدہ اُس وقت تک قائم رہا جب تک ان ممالک میں جمہوری آئین کا نفاذ نہیں ہوا۔ بھارت میں 1950ء اور پاکستان میں 1956ء کو آئین نافذ ہونے کے بعد وائسرائے ہند کا یہ عہدہ ختم کیا گیا۔
شیئرکریں: