انتساب (مذکر، واحد) عربی زبان سے مشتق اسم ہے جو اُردو میں بھی بطورِ اسم استعمال ہوتا ہے۔

"مصنف کی طرف سے کسی تصنیف یا تالیف کو کسی دوست، اُستاد یا مقتدر شخصیت کے نام معنون (Dedicated) کرنے کے عمل کو اشاعتی اصطلاح میں انتساب کہلاتا ہے۔”

اگر مصنف اپنی کتاب یا تصنیف کسی کے نام معنون کرنا چاہتے ہیں، تو اس کےلیے ضروری ہے کہ کتاب کے عنوان کے بعد والے صفحے پر درج ذیل قسم کی عبارت لکھ کر اسے معنون کرے۔ مثلاً
1۔ میرے والدین کے نام
2۔ میرے اساتذہ کے نام
3۔ جناب شیر علی خان کے نام
4۔ اپنے پیارے بیٹے ایمل کے نام
5۔ میرا یہ تصنیف پیارے دوست حافظ کاشف اللہ کے نام

"عالمی ادب کے شاہکار افسانے” کے مترجم سلیم صدیقی کا طرزِ انتساب بطورِ نمونہ ملاحظہ ہوں۔

شیئرکریں: