☆ لفظ: دو یا دو سے زائد حروف تہجی مل کر ایک لفظ بناتے ہیں۔ مثلاً کتاب، سامان اور لشکر وغیرہ۔
لفظ کی دو قسمیں ہیں جن میں کلمہ اور مہمل شامل ہیں۔
☆کلمہ: وہ لفظ یا بول جس کا کوئی معنیٰ یا مفہوم ہو، کلمہ کہلاتا ہے۔ یعنی کلمہ وہ مجموعہ حروف ہے، جس سے ایک مفرد معنیٰ مراد لیا جائے۔ مثلاً حامد ماں باپ کا اکلوتا بیٹا ہے۔
☆ مہمل: وہ مجموعہ الفاظ جس کا کوئی معنیٰ یا مفہوم نہ ہو۔ مثلاً کھانا وانہ کھایا ہوگا، یا آپ نے پانی وانی پی لیا ہوگا۔ ان دو جملوں میں “وانہ” اور “وانی” بطورِ مہمل استعمال ہوئی ہیں۔

شیئرکریں: