تعریف: “اسلاف یا اجداد سے سینہ در سینہ منتقل ہونے والی وہ داستانیں جن کی عام طور پر کوئی تحریری حیثیت نہ رہی ہو، لوک کہانی کہلاتی ہے۔”
قارئین! قصہ گوئی یا کہانی سنانے کا فن اتنا ہی پُرانا ہے جتنا انسانی تاریخ، کیوں کہ زمانۂ قدیم میں قصہ گوئی کی اہمیت بہت زیادہ تھی۔ لوگ سورج ڈھلتے ہی مختلف جگہوں پر اکٹھے ہوتے اور دن بھر کے واقعات کے علاوہ کچھ پُرانی کہانیاں بھی سنتے سناتے۔ یہ وہ کہانیاں ہوتیں جو اُنہوں نے اپنے باپ دادا سے سنی تھیں۔ یوں یہ کہانیاں ایک کے بعد دوسری نسل کو منتقل ہوتیں اور آگے سے آگے چلتی جاتیں۔ ان قدیم سنی سنائی کہانیوں کو ”لوک کہانیاں” (Folklore) کہتے ہیں۔ ہر لوک کہانی کسی خاص علاقے یا واقعے سے جڑی ہوتی ہے۔ اسی لیے اگر کسی علاقے کے لوگوں کے مزاج، تہذیب و ثقافت اور رہن سہن کے متعلق جاننا ہو، تو وہاں کی لوک کہانی دیکھی جاتی ہے جو کہ اس علاقے کی صحیح ترجمان ہوتی ہے۔

شیئرکریں: