کالم (مذکر، واحد) انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے، جو اُردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطورِ اسم استعمال ہوتا ہے۔
تعریف: "اخبار یا میگزین میں بار بار چلنے والا وہ سلسلۂ مضامین، جہاں مصنف مدیر کی طرف سے الاٹ کردہ چند موضوعات میں اپنی رائے کا اظہار کرتا ہے، کالم کہلاتا ہے۔”
با الفاظِ دیگر "اخبار یا رسالے کا کسی خاص مستقل عنوان سے لکھا جانے والا وہ سلسلۂ مضامین، جس میں کالم نگار ذاتی تجربے کی بنیاد پر کسی خاص مسئلے پر تحریر لکھتا ہے، کالم کہلاتا ہے۔”
قارئین، کالم لکھنے والے کو کالم نگار کہتے ہیں۔ کالم نگاری نہ صرف ادب و شاعری ہے، نہ تقریر و خطابت اور نہ ہی سیاست بلکہ یہ حکایت و داستان سرائی کے ساتھ ساتھ صحافت، ادب، شاعری اور داستان گوئی بھی ہے۔ کالم نگار کا قلم کبھی شعلے برساتا ہے، کبھی شبنم، تو کبھی معاشرے کے ناسور پر مرہم بھی رکھتا ہے، یعنی کالم نگار معاشرے کا ایک مسیحا ہی ہوتا ہے۔

شیئرکریں: